محکمہ لیبرنے یونیک گروپ کے ڈی ایس موٹرزکوشوکازنوٹس جاری کردیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) مزدوروں کو برطرف کیوں کیا؟ محکمہ لیبر نے یونیک گروپ کے ڈی ایس موٹرز کو شوکاز جاری کردیا، 7 دن میں جواب طلب، یونیک گروپ کا مزدوروں کو حراسان کرنے کا سلسلہ جاری، شہباز اور عمران نامی مزدوروں کو شوکاز جاری، یونیک گروپ کی فیکٹریوں میں مزدرون کی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق یونیک گروپ کی ڈی ایس موٹر سائیکل کمپنی سے مزدوروں کو برطرف کرنے پر محکمہ لیبر نے انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لیبر ابراہیم منگریو نے روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس موٹرز کو مزدوروں کو برطرف کرنے پر شوکاز جاری کرکے 7 دن میں وضاحت طلب کی گئی ہے اگر وضاحت نہیں دی گئی تو لیبر عدالت میں معاملے کو لیکر جائینگے، ابراہیم نے مزید کہا کہ برطرف مزدوروں کی قانونی مراعات دینے کیلئے کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے اور جمع تک کا وقت لیا ہے، دوسری جانب یونیک گروپ کی جانب سے مزدوروں کو حراسان کرنے کا سلسلہ جاری ہے یونیک گروپ کی جانب سے دو برطرف مزدوروں شہباز اور عمران کو شوکاز جاری کرکے 3 دن میں وضاحت طلب کی گئی ہے، مزدوروں کے مطابق شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کمپنی پروڈکشن روک کر احتجاج کرکے کمپنی کو نقصان پہنچایا ہے لہذا وہ وضاحت دین، انہوں نے کہا انہوں نے کمپنی کو تحریری جواب دے دیا ہے، یونیک گروپ سے برطرف مزدور اشتیاق علی، زوہیب، عمران و دیگر نے کہا کہ کمپنی میں مالکان نے ظلم و جبر برپا کر رکھا ہے، مضر صحت پانی پلایا جاتا ہے، اوور ٹائم بھی نہیں دیا جاتا، 10 10 گھنٹے کام کروایا جاتا ہے بولنے پر حراسان کرکے خاموش کرایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اب انہیں شوکاز دیکر حراسان کیا جا رہا ہے.