میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان ملک کیلئے خطر ناک ، فتنے کی شرانگیزی کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں،نواز شریف

عمران خان ملک کیلئے خطر ناک ، فتنے کی شرانگیزی کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں،نواز شریف

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاںمحمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لئے بہت خطر ناک ہیں، اس فتنے کی شرانگیزی کو ہمیشہ کے لئے ختم کریں،یہ غیر ملکی ایجنڈا پاکستان میں نافذ کر رہا ہے، جتنی جلد ممکن ہو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں رپورٹ کے بعداس بات میں کوئی شک باقی رہ ہی نہیں گیا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر تھا، یہ غیر ملکی ایجنڈا تھا جو کو یہ پاکستان میں نافذ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔، آج تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ عمران خان کا ثابت ہو گیا ہے، سب سے بڑی تاریخ کی چوری ثابت ہو گئی ہے۔ میں پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اورپاکستان کی سیاسی جماعتوں کو بھی کہوں گا کہ اپنا کردارادا کریں اوراس فتنہ کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو ہم ہمیشہ کے لئے ختم کریں اورجو قانون اور آئین کے مطابق ایکشن ہے وہ فوراًاس کے خلاف لیں ، اس بندے کے خلاف فوراًایکشن لیں اس نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ہمارے ملک اور معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ہماری معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، یہ کوئی خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان میں آیا تھا، جس کو یہاں پر نافذکررہا تھا۔ میاں ثاقب نثار چاہے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گاان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا، عظمت سعید شیخ جو جج تھے ان کو ان باتوں کا جواب دینا پڑے گا ، انہوں نے واٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی اور آصف سعید کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ جنہوں نے عمران خان کو کہا آپ کیوں سڑکوں پر پھر رہے ہو، ہمارے پاس اپناکیس لے کرآئو ہم فیصلہ سنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار میاں محمد نوازشریف نے منگل کے روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سال بعد آیا ہے اور مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ سامنے آیا ہے، یسے نہیں جیسے کہ ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی جس نے آنکھ جھپکنے میں اپنی جعلی رپورٹ سنا دی۔ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی آٹھ سال تفتیش اورتحقیقات ہوتی رہی ہیںاورسارا کچھ سامنے آیا ہے، جو پوری قوم کو درس دیتا تھا کہ میں دیانتدار ہوں، ایماندرا ہوں، میں چوری نہیں کرتا، باقی سب چور ہیں، باقی سب ڈاکو ہیں اور میں اکیلا ہی ہوں جو نہ ڈاکہ مارتا ہوں اور نہ چوری کرتا ہوں، آج تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ عمران خان کا ثابت ہو گیا ہے، سب سے بڑی تاریخ کی چوری ثابت ہو گئی ہے، سب سے بڑی منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چند دن پہلے کہتا تھا کہ اگر تھوڑی سی منی لانڈرنگ کر لی توکیا ہوا، اس کو پتا تھا کہ اس نے بہت بڑی منی لانڈرنگ کی ہوئی ہے، اس لئے تو بار، بار کہتا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے، استعفیٰ دے، استعفیٰ دے اور جمعرات کو احتجاج کی کال بھی رکھی ہوئی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اچھی طرح پتا تھا کہ اس نے چوری کی ہوئی ہے، عمران خان کو پتا تھا کہ اس نے پاکستان کی سب سے بڑی چوری، پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا ہوا ہے، اس کو نظر آرہا تھا کہ فیصلے میں سب کچھ نظرآئے گا اور آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے، یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آٹھ سالہ جدوجہد اور تفتیش کے بعد یہ رپورٹ قوم کے سامنے آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں