میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار شہید

دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے گھڑیوم علاقے میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مصطفی شہید ہوگیا ،37 سالہ نائیک غلام مصطفی مظفرآبادکا رہنے والاتھا ، علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل صاف کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔دریں اثناء شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نائیک غلام مصطفی کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبے دوناچھتر مظفر آباد میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں شہید غلام مصطفی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے نائیک غلام مصطفی پیر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں