میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ میں اختلافات ، شہباز شریف کیخلاف بغاوت

ن لیگ میں اختلافات ، شہباز شریف کیخلاف بغاوت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ/ خبر ایجنسیاں) ن لیگ میں اختلافات کھل کر سدامنے آگئے، لیگی ارکان کی شہباز شریف کے خلاف بغاوت وزیراعظم بنانے کے حق میں نہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت میں کئی ارکان کی رائے میاں شہباز شریف کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹا کر وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کے حق میں نہیں ہے بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ میاں شہباز کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا کر مرکز میں نہیں لے جانا چاہیے، رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری کی تقریب میں میاں شہباز شریف کی غیر حاضری اور میاں حمزا شہباز کی قومی اسمبلی میں عدم شرکت کو کوئی اہمیت نہیں دی اور شریف خاندان اور پارٹی کے ان دو اہم ارکان کی غیر حاضری سے پارٹی کے اندر اختلافات کی قیاس آرائیوں کی بھی سختی سے تردید کی میاں نواز شریف نے اپنی نااہلی کے اگلے روز نون لیگ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کو اپنی جگہ وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا تھا، میاں شہباز شریف کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے تک کی درمیانی مدت کے لیے مری سے متعدد مرتبہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو عارضی یا عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔میاں نواز شریف کے اس فیصلے پر بڑی احتیاط سے رائے زنی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے جو پارٹی کے فیصلے کے تابع ہے پارٹی کے دیگر اراکین کی اس فیصلے پر رائے کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا جن ارکین کو بھی اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے ان کی اکثریت کا یہی خیال ہے کہ میاں شہباز شریف کو صوبہ چھوڑ کر مرکز میں نہیں جانا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ابھی آٹھ دس دن کی مہلت ہے جس میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے پنجاب میں جاری کئی ترقیاتی منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور ان کی بنیاد پر وہ آئندہ انتخابات میں لوگوں سے ووٹ مانگنے جائیں گے، انھوں نیکہا کہ اگر میاں شہباز شریف کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا دیا گیا تو ان منصوبوں پر اثر پڑسکتا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہورہی ہے اور اب وہ شہباز شریف کو بھی مروانے جارہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس امر کی ضرورت ہے کہ جہاں جہاں کرپشن ہے اس کونیست و نابود کردیا جائے، شیخ رشید نے کہا کہ خاقان عباسی کہتے ہیں ساری آٹومیٹک اسلحہ واپس لے لوں گا، شاہد خاقان اسٹپنی وزیراعظم ہیں اورنوازشریف کو ایسے ہی اسٹپنی وزیراعظم کی ضرورت ہے، اتوار تک کوشش کروں گا قطری معاہدہ کسی طرح مل جائے، کیونکہ شاہد خاقان کا قطری معاہدہ بھی مجھے قطری خط ہی لگتا ہے، میں ڈرنے والا نہیں، یہ ساراخاندان جیلوں میں جائے گا ،شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی لانے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے، ملکی خسارہ 87 بلین تک پہنچ گیا ہے، 70 سال میں 40 ارب قرضہ لیا گیا،4 سال میں 35 ارب روپے قرض لیا گیا، نوازشریف صاحب نے کئی سال تک صرف 5ہزار روپے ٹیکس دیا، کل خاقان عباسی نے ایم این ایزکو ڈرانے کی بعد کی، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، بعض لوگ ہارکرجیت جاتے ہیں اوربعض جیت کرہارجاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں