میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان سفیر کی ملاقات، سرحدیں محفوظ بنائیں گے، آرمی چیف

افغان سفیر کی ملاقات، سرحدیں محفوظ بنائیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی/ ایبٹ آباد (خبر نگار/ ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی مادر وطن کی حفاظت کے دوران جانوں کی قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداء کے خون کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔بدھ کوآئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی دو روزہ بلوچ رجمنٹ کانفرنس ‘بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے افتتاحی اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کی کئی برس کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے مادروطن کے دفاع اور ملک کو مضبوط کرنے کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو کراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی خاندانوں کی یقین دہانی کرائی کہ شہداء کے خون کو کبھی نہیں بھولیں گے آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادروطن کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ‘ بلوچ رجمنٹ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران بشمول سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ ‘جنرل اشفاق پرویز کیانی ‘سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید اور جنرل راشد محمود وائیں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزاخیلوال نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان سفیر عمر زاخیلوال نے راولپنڈی میں جنرلز ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر اور آرمی چیف نے خطے کی سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ان کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں