میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم ،ڈائریکٹر اسکول یار محمد کی جعلسازیاں بے نقاب

محکمہ تعلیم ،ڈائریکٹر اسکول یار محمد کی جعلسازیاں بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن یار محمد بالادی کی بدعنوانیوں، جعلسازی، غلط تقرریوں و غیر قانونی پروموشن کا معاملہ، محکمہ تعلیم سندھ نے تمام معاملات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی اور 7 روز کے اندر سیکریٹری تعلیم کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی تعیناتی کے دوران یار محمد بالادی کی جانب سے دوسرے صوبوں کے ڈومیسائل پر تقرریاں کی گئیں، ان پر جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر اور پرائمری اسکول ٹیچرز غلط پروموشنز کے بھی الزامات ہیں، جبکہ یار محمد بالادی کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے قبل کاغذات میں مبینہ جعلسازی کرکے تین برس کا فائدہ لینے کی کوشش کی تھی، جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی آر چیئرمین، ایڈیشنل سیکریٹری اسکول اور ڈائریکٹر ایچ آر ممبران ہونگے، کمیٹی کو سات روز کے اندر تمام معاملات کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، اس ضمن میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن یار محمد بالادی سے موقف لینے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں