میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم پی ایس پی کے چنگل میں ہے، سعید غنی

ایم کیوایم پی ایس پی کے چنگل میں ہے، سعید غنی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم پر بات کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو پر بات کی، ان کے اندر ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلزپارٹی کے خلاف نفرت ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نفرت کا سبق ان کو بانی ایم کیو ایم نے پڑھایا، خالد مقبول صدیقی نے نفرت کی سیاست آگے بڑھانے کی کوشش کی، ان کو جب موقع ملتا ہے یہ ثابت کرتے ہیں ہم اسی لیڈر کے پیروکار ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم لیاقت علی خان لائے تاکہ بنگالیوں کو نمائندگی مل سکے ، اپنی گھٹیا سیاست چمکانے کے لئے لوگوں کے ذہنوں میں زہر نہ گھولیں، ایم کیو ایم، پی ایس پی کے چنگل میں ہے ، اصل لیڈر تو مصطفی کمال ہے خالد مقبول تو ایسے ہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی بربادی ایم کیو ایم کے آنے کے بعد ہوئی، نیشنلائزیشن پی پی کے منشور کا حصہ تھا، ان کو کچھ معلوم نہیں، نیشنلائزیشن کے بعد ملک کی معیشت کو وسعت ملی ہے ، نیشنلائزیشن نہ ہوتی تو ملک پر ابھی 22 خاندانوں کا اثر ہوتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں