میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے اس عمر میں بہت زیادتی ہو رہی ہے ، علی محمد خان

عمران خان سے اس عمر میں بہت زیادتی ہو رہی ہے ، علی محمد خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اس عمر میں بہت زیادتی ہورہی ہے ۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہوتا ہے کہ قوم کے لیڈر کو اتنی گرمی میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2 سال سے بانی پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں، حالات مزید خراب ہوئے ۔ بجلی، گیس مہنگی کردی گئی، بجٹ میں کیے گئے وعدے بدل دیے گئے ۔ جہاں سب کے پر جلتے ہیں وہاں کوئی ٹیکس نہیں لگا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ایم این ایز کی تنخواہوں کو بڑھانے کے لیے بل لائے جاتے ہیں، ہم نے ایم این اے اور ایم پی اے کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی تھی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موبائل فون پر ٹیکس بڑھایا گیا لیکن بڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا، سرکاری ملازمین کو دبایا جاتا ہے ، موٹی گردن والوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔انکا کہنا تا کہ فارم 47 کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں