میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ جنگ 10دنوں میں ختم کرسکتے ہیں،اسرائیلی عہدیدار

غزہ جنگ 10دنوں میں ختم کرسکتے ہیں،اسرائیلی عہدیدار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے درمیان جہاں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں ابھی تک تعطل کا شکار ہیں ،اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10دونوں میں جنگ کی موجودہ حالت کے خاتمے کا اعلان کردیا جائے گا۔ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کی موجودہ شکل میں خاتمے کا اعلان 10دن کے اندر کر دیا جائے گا، جس کے بعد اسرائیلی فوج جنگ کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ اس کے بعد اسرائیل کی توجہ شمالی محاذ پر مرکوز ہوگی جہاں لبنان کی سرحد پرحزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی چینل نے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوگی۔ ہمیں حماس کی سرگرمیوں کے بارے میں جہاں بھی انٹیلی جنس معلومات ملیں گی ہم وہاں پہنچ جائیں گے ۔ اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ غزہ میں کارروائیاں چھاپوں اور فضائی حملوں کے ذریعے جاری رہیں گی۔دریں اثنا اسرائیلی میڈیانے اسرائیلی سکیورٹی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے بعد کے منصوبے تیار ہیں اور منظوری کے منتظر ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل غزہ کی پٹی میں ما بعد جنگ کے منصوبے کے لیے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کی تجویز کا انکشاف کیا تھا، جس میں اسے 24 انتظامی علاقوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں