میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان مجرموں کیخلاف کارروائی کیلئے سویڈن سے رابطہ کرے گا، شہباز شریف

پاکستان مجرموں کیخلاف کارروائی کیلئے سویڈن سے رابطہ کرے گا، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس واقعے کی مذمت کرتی ہے، وزارت خارجہ کے ذریعے سویڈن کی حکومت سے رابطہ کریں گے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سویڈن میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، او آئی سی اجلاس میں اس کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ایسے واقعات دوبار پیش نہ آئے۔قرآن پاک کی بے حرمتی کی امت مسلمہ اور پوری پاکستان قوم پرزور مذمت کرتی ہے، مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے، ماضی میں بھی ایسے دل خراش واقعات پیش آئے، اس حوالے سے سویڈن سے اپنی وزارت خارجہ کے ذریعے رابطہ کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ سویڈن حکومت آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں