میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارشوں سے قبل ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ،سیلاب کا خدشہ

بارشوں سے قبل ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ،سیلاب کا خدشہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

مون سون بارشوں سے قبل ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملک بھر میں دریائی سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم بارشوں سے پہلے ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور بہاؤ غیر معمولی طور پر تیز ہوگیا ہے جس کے سبب ملک میں دریائی سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق تربیلا ڈیم میں تعمیری کاموں کے باعث پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کم رہ گئی، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1550 فٹ ہے اوراس وقت وہاں پانی کی سطح 1512 فٹ ہوچکی ہے، 1531 فٹ کی سطح پر تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیئے جائیں گے۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ ایک ہزار کیوسک ہے، پانی کے موجودہ بہاؤ کے مطابق تربیلا ڈیم دس دنوں میں 1531 فٹ پہنچ سکتا ہے، دریائے سندھ میں جتنا سیلابی ریلا آئے گا اس کا اخراج نشیبی علاقوں کی طرف ہوگا۔ذرائع کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث دریائے سوات اور کابل میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے دریائے سوات کے کی چمنٹ علاقے میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کا عندیہ دیا ہے، مون سون میں دریائے کابل، سوات اور سندھ پانی کا بہاؤ سیلابی کیفت پیدا کرسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں