میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی دور کا ریکارڈ دینے سے گریزاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی دور کا ریکارڈ دینے سے گریزاں

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنیوالی منیجمنٹ کمیٹی کے ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی دور کا تمام ریکارڈ4جولائی تک فراہم کرنے کی تنبیہ کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یادھانی کا خط لکھ دیا جس میں نجم سیٹھی دور میں منیجمنٹ کمیٹی کی بھرتیوں کے تمام ریکارڈ، کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جاے، نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے معاہدوں ، منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے، بتایا جاے منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکوائریاں ختم کی گئی؟ خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام ریکارڈ 4جولائی تک فراہم کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ یادھانی خطوط16مئی، 2، 13، 22جون کوبھی لکھ چکی ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے یادھانی خط تحریر کیا گیا۔یاد دہانی خط کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی۔ واضح رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں