میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(حیدرآباد)حیسکو بجلی کی ترسیل میں ناکام ، لوڈشیڈنگ 18گھنٹے تک جاپہنچی

(حیدرآباد)حیسکو بجلی کی ترسیل میں ناکام ، لوڈشیڈنگ 18گھنٹے تک جاپہنچی

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)حیسکو حیدرآباد بجلی کی ترسیل میں ناکام ہوگئی، 12 اضلاع میں بدترین لوڈشیڈنگ، دیہی علاقوں میں 18 18 گھنٹے بجلی غائب، لاکھوں شہری عذاب میں مبتلا، نوابشاہ، لاڑ اور میرپورخاص ڈویژن کے کئے دیہی علاقوں میں ایک ایک ہفتے سے بجلی غائب، حیسکو کے شکایتی مراکز اور سروس سینٹر بھی غیر فعال، تفصیلات کے مطابق حیسکو حیدرآباد بجلی کی ترسیل میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے، بدترین گرمی میں حیسکو ریجن میں آنے والے 12 اضلاع میں 18 18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ نے لاکھوں لوگوں کی چیخیں نکالنے پر مجبور کردیا ہے، بجلی کی ترسیل کی کمپنی حیسکو 16 ڈویژن پر مشتمل ہے جن میں حیدرآباد سرکل کے 4،لاڑکانہ سرکل کے 5، نوابشاہ سرکل کی 4 اور میرپورخاص سرکل کی 3 ڈویژن شامل ہیں جبکہ 69 سب ڈویژن ہیں، حیسکو حیدرآباد ڈویژن کے ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، مٹیاری ،جامشورو ،لاڑ ڈویژن کے بدین، ٹھٹہ، سجاول ،نوابشاہ ڈویژن کے سانگھڑ، نوابشاہ اور نوشہروفیروز جبکہ میرپورخاص ڈویژن کے عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع کو بجلی فراہم کرتی ہے لیکن گذشتہ دو ہفتے کے دوران سندھ کے دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی نان شیڈویول لوڈشیڈنگ سے لاکھوں شہری عذاب میں مبتلا ہیں جبکہ کئے دیہی علاقوں میں ایک ایک ہفتے سے ٹرانسفارمر جلنے یا دیگر ٹیکنیکل وجوہات کے باعث بجلی بند ہے، بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث برف کے بلاک بھی بلیک پر فروخت ہو رہے ہیں اور لاکھوں شہری برف کی گٹھڑی کو ترس گئی ہیں، حیدرآباد شہر کے سٹی، لطیف آباد، کوہسار، لیاقت کالونی، دیہات ہوسڑی، پن سمیت دیگر علاقوں میں غیراعلانیہ لوشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب حیسکو کے شکایتی مراکز اور سروس سینٹر مکمل طور پر غیر فعال ہیں اور ایمرجنسی کے طور دئے گئے نمبر یا تو بند ہیں یا کوئی کال اٹینڈ نہیں کرتا جبکہ دفاتر سے عملہ غائب ہے، شہریوں نے حیسکو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے حیسکو کو تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں