میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم تحریک انصاف کیلئے چیلنج

سندھ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم تحریک انصاف کیلئے چیلنج

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم تحریک انصاف کیلئے درد سر بن گئی ہے،ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پی ٹی آئی کارکن کراچی قیادت کیخلاف نالاں ہیں۔ دنیا نیوز کی رپورٹس کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ تحریک انصاف کیلئے چیلنج بن گیا ہے،اور کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کا الزام لگا جارہا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی قیادت کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں پر بھی اعتراض اٹھایا، جبکہ کارکنوں نے غصہ میں آکر کراچی انصاف ہاوس پر بھی دھاوا بول دیا۔ واضح رہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے میدان مارا۔سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔جی ڈی اے دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ پی پی نے میونسپل کمیٹی کی 161 نشستیں جیت لی ہیں جب کہ 16 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔اعداد و شمار کے تحت جی ڈی اے کو 14 نشستیں ملی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کو 6 اور جے یو آئی (ف) کو پانچ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ٹاون کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی 305 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے جب کہ جی ڈی اے کے 49 امیدوار اور 38 آزاد امیدوار کام یاب قرار پائے ہیں۔اعداد و شمار کے تحت پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی (ف) کے 6 اور دیگر جماعتوں کے 7 امیدواران کام یاب ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے جن پولنگ اسٹیشنز پر تعطل آیا تھا وہاں پولنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں