میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف پاکستان کی ناک سے لکیریں نکلوارہاہے،مریم نواز

آئی ایم ایف پاکستان کی ناک سے لکیریں نکلوارہاہے،مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے وعدہ خلافی کے باعث عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔پی پی 167 کے علاقے گرین ٹان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا احساس ہے، عوام کو جب بھی تکلیف ہو گی عوام عوام کے درمیان ہوں گے، پریڈ گرانڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے، پورے پاکستان میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں ہوئے جتنے گرین ٹان میں اکٹھے ہوئے ہیں، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ عوم کو مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، مخالفین نے سوچا مریم نواز اب عوام میں نہیں نکلے گی، عوام کو جب تکلیف ہو گی میں میدان میں ہونگی، نواز شریف نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر پر رکھ بڑھائیں، نواز شریف، شہباز شریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے، عالمی منڈی میں کمی ہوئی تو ہم پٹرول کی قیمت کم کریں گے، فتنہ خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، عمران خان کے وعدہ خلافی کے باعث آئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں