میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمت کا تعین

سمت کا تعین

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بدھ 30 جون کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا عمل مکمل ہونے پر عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرونی حوالے سے پاکستان کی ترجیحات کا جو اعلان کیا ہے وہ اندازوں اور توقعات کے بر عکس نہیں کیونکہ اقتدار میں آنے سے قبل بھی وہ امریکی جنگ میں شراکت داری کے سخت ناقد تھے اور ناپسندیدگی کا اظہار کرتے رہے ہیںاقتدار کے تین برس گزارنے کے بعدتک بیرونی تعلقات کا جائزہ لینے اور نظر ثانی کا عمل کیوں التوامیںرہا اِس کا جواب وہی دے سکتے ہیں مبصرین تو پہلی دو حکومتوں کے دوران ہی امکان ظاہر کرنے لگے تھے کہ پاکستان کا چین کی طرف جھکائو بڑھنے لگا ہے اِس لیے عمران خان کا بدلا لہجہ کسی کو چونکانے کا باعث نہیں بنا البتہ پاک امریکا تعلقات کے بارے پایا جانے والامعمولی سا ابہام بھی دور ہو گیا ہے ڈرون حملے کئی برس قبل بند ہو چکے اب لندن میں قیام پزیر الطاف حسین کو نشانہ بنانے کی اجازت کا زکر سانپ گزرنے کے بعد لکیر پیٹنے کے مترادف ہے ہر زی شعور بخوبی واقف ہے کہ پاکستان جنگ کے خاتمے اور افغانستان میں امن کا شدت سے خواہاں ہے وہ نیٹو انخلا کے بعد پسند کی حکومت کا بھی متمنی نہیں پھر وزیرِ اعظم کیوں اچانک گرجے اور بر سے اِس کی وجوہات سمجھنے میںکوئی مشکل نہیں۔
امریکی وعدہ خلافیوں اور چالاکیوں نے پاکستان کو دور کیا ہے اور بھارت و امریکا بڑھتے مراسم نے چین کو پاکستان مضبوط کرنے کاخیال آیا ہے بھارت و امریکا ایکے سے پاک چین کو یکجاہوئے ہیں اورپاکستان نے بیرونی تعلقات کی سمت تعین کرتے ہوئے چین کو ترجیحی حثیت ملی ہے سمت کی تبدیلی کا تعین اچانک نہیں ہوا بلکہ کئی برسوں سے کام ہو رہا ہے یکم جون کو خطے کی بدلتی صوتحال کے تناظر میں فوج کی بریفنگ غیر معمولی ہے جس سے سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر آگئی ہے لیکن سرحدوں اور فضائوں میں دیدہ و نادیدہ خطرات کا ادراک کرتے ہوئے سمت کے تعین میں جذباتی ہونے کی بجائے ہوش سے کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت ٹکرائو کے خدشات کے ایام میں لداخ اور ڈوکلام میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی اور دوبدو لڑائی سے پاکستان پر نہ صرف دبائو کم ہوا بلکہ بھارت کی دنیا بھر میں شرمندگی ہوئی جب امریکا کی طرف سے بھارت کو اتحادی بناتے ہوئے غیر معمولی مراعات سے نوازنا شروع کیا گیا تو پاکستان نے چین کا تزویراتی اتحاد ی بننے میں عافیت محسوس کی جو لوگ سی پیک کو محض ایک معاشی منصوبہ سمجھتے ہیں یہ خیال جزوی طور پر درست ہے لیکن سی پیک اصل میں دفاعی منصوبہ ہے جس نے دونوں ممالک کو باہم جوڑ دیا ہے اب ایک ملک کو نقصان دونوں کا نقصان تصور ہو گا جنوبی ایشیاکے دونوں ایٹمی ممالک میں بظاہرجنگ کے آثار کم ہیں اگر کبھی ایسی نوبت آتی ہے تو پاک چین ایک صفحے پر ہوں گے۔
اِس میں کوئی ابہام نہیںپاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی سمت تبدیل اور کئی دہائیوں سے امریکا پر انحصار کا سلسلہ ختم کر رہا ہے لیکن یہ سب کچھ اچانک نہیں آصف زرداری نے بطور صدر ہی نئی سمت کے تعین پر کام شروع کر دیا تھاانھی کے دور میں ایران سے معاہدے ہوئے اور چین سے قائم سفارتی تعلقات کوہر شعبے تک وسعت دی گئی بعدمیںقائم ہونے والی حکومت نے بھی اسی پہلو پر کام کیاجس کا نتیجہ عمران خان کے لہجے میں موجود ہ تلخی سے ظاہر ہورہا ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف صدقِ دل سے کام کیا جس کے دوران 75ہزار سے زائد انسانی جانیں لقمہ اجل بنیں جبکہ بھاری بھرکم نیٹو ٹینکرز نے شاہراہیں اور پُل الگ شکستہ کردیے اِس نقصان کا تخمینہ ماہرین ایک کھرب ڈالر سے زائدلگاتے ہیں بم دھماکوں سے ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ بھی لگ بھگ اتنا ہی ہے لیکن مداوے کے طور پر بہت کم ادائیگی کی گئی نقصان کے باوجود پاکستان کے ثابتِ قدم رہنے پر تحسین کی بجائے اُلٹاالزامات لگائے گئے اور ڈو مور کا تقاضا کیا جاتا رہاکابل تک گرفت رکھنے والی حامد کرزائی اور اشرف غنی جیسی کٹھ پتلیاں بھی پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتی رہیںاور پاکستان کی نیت پر شک کرتے ہوئے کچوکے لگانے کا عمل جاری رکھا گیاہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امرتسر میں سرتاج عزیز کو ایک قسم کا محبوس رکھا گیااِن حالات میں وفا پر ثابت قدم رہنا ممکن نہیں رہتا ۔
سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کیا گیا ڈرون حملوں کی بات کریں تو سابق فاٹا سمیت کے پی کے کے بندو بستی علاقوں اوربلوچستان تک کو نشانہ بنایا گیا اسامہ بن لادن کی تلاش کی آڑ میں ہونے والے آپریشن سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںفرنٹ لائن اتحادی کو بدنام کر نے کی کوشش کی گئی امریکی اخبارات وال سٹریٹ جنرل اور نیو یارک ٹائمز ڈرون حملے حکومت کی اجازت سے ہونے کا پراپیگنڈہ کرتے رہے تاکہ ملک سیاسی افراتفری کا شکار ہوجائے اب بھی پاکستان کی طرف سے انخلا میں مکمل تعاون کے باوجود میامی ہیرالڈمیں چھپنے والے مضمون میں پاکستان کا تعلق دہشت گردی اور منشیات سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے یہ پاکستانی خلوص پر شک کی انتہا ہے عین ممکن ہے پاکستان کچھ عرصہ مزید خاموش رہتا لیکن دونوں ملکوں میں عسکری تربیتی تعاون ختم ہونے اور ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی نے فرنٹ لائن اتحادی کو قبل ازوقت متبادل کی طرف جانے پر مجبور کر دیا انجام کار دونوں ممالک میں جاری تعاون میں تعطل بڑھ گیاہے ۔
پاکستان اور بھارت میں کے درمیان سفارتی تنائو پہلی بار نہیں آیا قبل ازیں بھی ایسے حالات بنے جس سے دونوں ممالک میں سفارتکاری محدود ہوئی لیکن بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حثیت کے یکطرفہ خاتمے پر پاکستان کو امید تھی کہ امریکا نہ صرف بھارت کی مزمت کرے گا بلکہ مودی کو یکطرفہ اقدام واپس لینے پر دبائو ڈالے گا لیکن توقعات کے بر عکس ٹرمپ نے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی جسے پاکستان نے قبول کر لیا لیکن بھارت نے امریکی پیشکش رَد کر دی پیشکش رَد ہونے پرنتیجہ خیز اقدام کی بجائے ٹرمپ نے خاموشی اختیار کر لی جس کا امطلب تھا کہ امریکا کو جنوبی ایشیا کا دیرینہ مسلہ حل کر انے سے نہیں بلکہ بھارتی خوشنودی سے دلچسپی ہے بھارت کی طرف سے دوسری بار ایٹمی دھماکوں اور پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کے باوجود سخت ردِ عمل دینے کے ایام میں بھی امریکا نے نوازشریف کو ہی ٹھنڈا رہنے اور جواب میں دھماکے کرنے سے بازرہنے کا مشورہ دیا جس سے پاکستان بدظن ہوتا گیا اور اُسے خارجی سمت پر نظر ثانی کرنے اور سمت بدلنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔
کوشش کے باجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکاجس کی وجہ امریکا ،بھارت اور فرانس کا اتحاد ہے تینوں مل کر یورپی یونین کی طرف سے پاکستان پر پابندیاں عائد کرانا چاہتے ہیں جس کا پاکستانی قیادت کو مکمل ادراک ہے کیونکہ سری لنکا چالیس میں سے ستائیس نکات پر عمل کرتا ہے تو ایف اے ٹی ایف مطمئن ہوجاتا ہے لیکن پاکستان ستائیس میں سے چھبیس مطالبات پورے کرنے کے باوجود گرے لسٹ سے نہیں نکل پاتا اگر پاکستان نے سمت کا تعین کرتے ہوئے امریکی دبائو سے گلو خلاصی حاصل کر نے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو پاکستان کو جو ش کے ساتھ ہوش کا دامن جھٹکنا نہیں چاہیے سمت کے تعین میں حکمت و تدبر سے کام لینا ہی ملک کے لیے سود مندہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں