رانا ثنااللہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے ،مریم اورنگزیب
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثنا اللہ کو جیل میں دوائی اور اور خوراک کی عدم فراہمی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ رانا ثنااللہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جیل میں رانا ثنااللہ کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران صاحب ہوں گے ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثنااللہ کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،انہیں خوراک اور ادویات تک نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو ذہنی اذیت دے کر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ دل، شوگر، سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ انہیں ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو خبردار کیا کہ عمران صاحب انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پر کل آپ کو پچھتانا پڑے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے توسط سے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ عمران صاحب اتنا ڈر کہ آپ کو جیل میں بیٹھے رانا ثناااللہ سے بھی ڈر لگتا ہے ؟