میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی کی الیکٹرک کے خلاف تھانے میں درخواست ،دونوں اداروں میں ٹھن گئی

کے ایم سی کی الیکٹرک کے خلاف تھانے میں درخواست ،دونوں اداروں میں ٹھن گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹھن گئی، چار ارب کے واجبات پر بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر کی بجلی کاٹی گئی تو کے ایم سی نے کے الیکٹرک کے دفاتر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔کے الیکٹرک نے ایک ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کر دیا۔ گارڈ پر تشدد کے الزام میں کے ایم سی کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست بھی جمع کرا دی۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قیوم آباد پر کے الیکٹرک آفس کے باہر انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا، جسے کے الیکٹرک کے عملے نے روکنے کی کوشش کی اور ٹیم پر حملہ بھی کیا گیا۔ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق کے الیکٹرک دفتر پر تعینات گارڈز نے عملے پر حملہ کیا، چیف انجینئرنے روڈ کھودنے کی اجازت مانگی تو گارڈ نے مارنا شروع کر دیا۔ڈائریکٹر نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں عملے پر حملے کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے تاہم درخواست کے با وجود اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایم سی کی ٹیم پر حملے کے دوران 3 ملازمین زخمی ہو گئے تھے، کے الیکٹرک کی جانب سے آپریشن کو روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی، کے الیکٹرک اور کے ایم سی افسران کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ قیوم آباد میں گرین بیلٹ پر قبضے کے خلاف کارروائی کی جا رہی تھی، کے الیکٹرک نے گرین بیلٹ پر پارکنگ اور کمرے بنا لیے ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہے کہ کے ایم سی نے کے الیکٹرک کے گارڈز پر تشدد کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی، عدالتی حکم اور حکم امتناع کے مطابق کسی بھی کارروائی سے قبل کے ایم سی کو دو دن کا نوٹس دینا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں