میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عباسی اسپتال سے نومولود اغوا، رواں سال 31 بچے اغوا ، لاپتہ ہوئے

عباسی اسپتال سے نومولود اغوا، رواں سال 31 بچے اغوا ، لاپتہ ہوئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں نومولود بچے اغوا کار گروہ کا آسان ہدف بن گئے ،عباسی شہید اسپتال میں نومولود اغوا ہوگیا ، رواں سال31 بچے اغوا اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔نومولود بچے اغوا کاروں کا آسان ہدف بن گئے ، سرکاری اسپتال میں نومولود کے اغوا کی ایک اور واردات سامنے آگئی ، عباسی شہید اسپتال سے گزشتہ روزایک نومولود بچہ اغوا ہوگیا ، انتظامیہ، پیرا میڈیکل اور سیکورٹی اسٹاف کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔کورنگی کی رہائشی صائمہ بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لائی ،خاتون کو اکیلا پاکر گروہ کے کارندے آئے اور بچے کی تعریف شروع کردی ، ملزمان نے بچے کو گود میں اٹھایا، گھمایا، پھرایا اور اچانک رفو چکر ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں گروہ کی خواتین بھی واضح دکھائی دے رہی ہیں۔روشنی ہیلپ لائن کے صدر محمد علی نے اہم انکشاف کیا کہ نومولود بچوں کو اغوا کے بعد بے اولاد جوڑوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔عباسی شہید اسپتال میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی یہاں سے کئی نومولود بچے اور بچیاں اغوا ہوچکی ہیں تاہم پولیس نے خاموش تماشائی سے زیادہ کردار ادا نہیں کیا۔رواں برس اب تک 31بچے اغوا اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں