میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمہوریت نہیں مافیا خطرے میں ہے ‘ عمران خان

جمہوریت نہیں مافیا خطرے میں ہے ‘ عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ جمہوریت کی آڑ میں چھپنا بند کردے، خطرہ جمہوریت کو نہیں بلکہ ایک مافیا کو ہے ،سعد رفیق نے پرائز بونڈز سے پیسا بنایا انہیں پاناما کیس سمجھ نہیں آئے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے کہا جارہا ہے کہ سازش ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے 10 سال کا معاہدہ کیا اور ان کے خلاف کیسزروک دیے گئے،شریفوں کا آج تک کوئی احتساب نہیں ہوا۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاناما کیس لینڈ مارک ہے،پہلی بار طاقتور کا احتساب ہورہا ہے،اس مقدمے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ بائیس جماعتوں نے دھاندلی کا کہاہم نے تحقیقات کا مطالبہ کیا،سواسال سے سیدھاجواب لینے کی کوشش کررہے ہیں،پہلے اسمبلی میں جھوٹ بولاگیاپھرسپریم کورٹ میں خط آگیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ جنرل جیلانی کی گود میں پلی بڑھی ،وہی لوگ تقریریں کررہے ہیں،جنرل آصف نواز کو بی ایم ڈبلیو کی چابی رشوت کے طور پر دی گئی، جبکہ شریفوں کو پہلی بار وزارت بھی جنرل جیلانی کا گھر بنانے کی وجہ سے ملی تھی۔عمران خان کا مزید کہناتھاکہ اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی،نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں