محکمہ زراعت ، صوبائی وزیر کی ضیافت کے نام پر لاکھوں کا بھتہ جمع
شیئر کریں
ڈائریکٹوریٹ زرعی توسیع حیدرآباد، صوبائی وزیر کی ریفریشمنٹ کے نام پر بھتہ خوری کا انکشاف، ڈائریکٹر جنرل منیر جمانی کے احکامات پر ڈی پی پی شنکر لال بشیر پیرزادہ نے وصولیان کیں، ذرائع، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے شعبہ زرعی توسیع میں صوبائی وزیر زراعت کے ریفریشمنٹ کے نام پر بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق چند دن قبل صوبائی وزیر زراعت نے ڈائریکٹوریٹ زرعی تحقیقات ٹنڈوجام کا دورہ کیا تھا، اس دورے سے قبل ڈائریکٹر جنرل زرعی توسیع منیر جمانی کے احکامات پر ڈائریکٹر پلانٹ پروٹکیشن شنکر لال، عابد ناہیون اور بشیر پیرزادہ نامی افسران نے صوبائی وزیر کی ریفریشمنٹ کے نام پر افسران سے لاکھوں روپے کی وصولی کی، ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع و شعباجات کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے وصولیان کی گئیں، واضع ہے رہے کہ شعبہ زرعی توسیع میں ڈائریکٹر جنرل منیر جمانی کا سسٹم لاگو ہے جس کا سرغنہ بشیر پیرزادہ نامی افسر ہے جو صوبائی وزیر و سیکریٹری کے نام پر وصولیان کرتا ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل منیر جمانی سے موقف لینے کیلئے متعددبار کالز اور میسجز کئے گئے لیکن انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔