جسٹس بابر ستارکے خلاف سوشل میڈیا مہم ،توہین ِعدالت کیس کی آج سماعت ہو گی
ویب ڈیسک
پیر, ۳ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس آج (پیر3 جون کو )سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا،جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔