میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تجزیہ کاروں ،صحافیوں کو بھاری رقم اور پلاٹ دینے کی خبریں، بحریہ ٹائون کی تردید

تجزیہ کاروں ،صحافیوں کو بھاری رقم اور پلاٹ دینے کی خبریں، بحریہ ٹائون کی تردید

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

بحریہ ٹائون انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کردی جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ملک ریاض کی جانب سے پاکستان کے معروف تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو مختلف اوقات میں بھاری رقم اور پلاٹ دیے گئے ۔ ادھر پی ٹی آئی سے وابستہ متعدد ایکس اکائونٹ پر بحریہ ٹائون کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر صحافیوں کو ملنے والی رقم اوردیگرتفصیلات تیزی سے شیئر کی جارہی ہیں۔بحریہ ٹائون کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی فہرست گردش کر رہی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بحریہ ٹائون کی جانب سے صحافیوں کو تنخواہیں دی گئیں، اس فہرست میں استعمال ہونے والا لیٹر ہیڈ بھی دھوکا دہی والا ہے ۔ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ بحریہ ٹائون غلط معلومات کو پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔پی ٹی آئی سے وابستہ متعدد ایکس اکائونٹ پر بحریہ ٹائون کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر صحافیوں کو ملنے والی رقم اوردیگرتفصیلات تیزی سے شیئر کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں