میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہانگیر ترین نے اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرلی

جہانگیر ترین نے اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرلی

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع،پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی حمایت
لاہور اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں ،70 سے زائد شخصیات نے نئی جماعت میں شامل ہونے کی حامی بھرلی،نجی ٹی وی
لاہور(بیورورپورٹ)سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرلی ہے،70 سے زائد موجودہ، سابق ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہانگیرترین کی جانب سے آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے،جہانگیرترین پارٹی کے قیام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی سنچری مکمل ہونے پرپارٹی کے قیام کا اعلان ہوگا۔سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی ہیں، جہانگیر ترین آج بھی لاہور میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے بھی حمایت کا یقین دلایاہے،فوادچودھری بھی جہانگیر ترین سے قریبی رابطے میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں