میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فراڈی ملزم فضل الہٰی وکلا اور صحافیوں کو2کروڑ کا چونا لگا گیا

فراڈی ملزم فضل الہٰی وکلا اور صحافیوں کو2کروڑ کا چونا لگا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

مقدمات درج کروانے پر ملزم کی ایڈوکیٹ غلام عباس اور صحافی تسلیم بخاری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
فیصل آباد فرار ،ملزم کہتا تھا ملیر کینٹ اور ملتان ڈی ایچ اے میں میرے دو بھائی ہیں،ایڈوکیٹ غلام عباس
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے وکلا اور صحافیوں کو ملزم فضل الہی دو کروڑ کا چونا لگا گیامقدمات ددج کروانے پر ملزم کی ایڈوکیٹ غلام عباس اور صحافی تسلیم بخاری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملزم کہتا تھا ملیر کینٹ اور ملتان ڈی ایچ اے میں میرے دو بھائی ہیں(ایڈوکیٹ غلام عباس)زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیز آباد کی حدود میں بیکری آئٹم کی تیاری اور سپلائی کے نام پر ملزم فضل الہی وکلا اور صحافی سمیت متعدد شہریوں سے دو کروڑ کی رقم لے کر پنجاب فیصل آباد فرار ہو گیا۔ نمائندہ روزنامہ جرآت سے متاثرین میں سے ایڈوکیٹ غلام عباس اور صحافی سید تسلیم شاہ بخاری نے بتایا کہ ملزم فضل الہی سے چند ماہ قبل ملاقات ہوئی دوران ملاقات کہنے لگا کہ میں بیکری کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں اگر کچھ رقم کا بندوبست ہو جائے تو کاروبار اچھا چل سکتا ہے بعدازاں ہم نے مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اگر فضل الہی نامی شخص کی کوئی گارنٹی اٹھاتا ہے تو ہم انویسٹمنٹ کرنے کو تیار ہیں جس پر ملزم فضل الہی نے محمد یوسف نامی شخص سے ٹیلی فون پر بات کروائی اور انہوں نے اپنا تعارف ملتان ڈی ایچ اے سے ریٹائرڈ افیسر کا کہا تو ہم نے تقریبا دو کروڑ کی انویسٹمنٹ کر دی دی گئی رقوم کے عوض چیک دیئے اور باقاعدہ ایگریمنٹ بھی بنائے گئے صحافی تسلیم شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ دو ماہ تک کاروبار کی مد میں ملزم ماہانہ 20 ہزار مجھے دیتا رہا جب اس نے پیسے دینے روک لیئے تو میں بذریعہ موبائل فون کے رابطہ کیا اور کہا کہ انسان بن کر جو معاہدہ طے پایا تھا اس معاہدے کے تحت چلتے رہیں اگلے روز مجھے شک ہوا کہ یہ شخص نوسر باز ہے میں نے بیکری آئٹم میں استمال ہونے والی لوڈر سوزوکی پک اپ فضل الہی سے منگوا کر اپنے گھر کے باہر کھڑی کر دی کہ میری دی ہوئی رقم واپس کرو پھر یہ گاڑی لے جا تو دو روز گزر جانے کے بعد کہنے لگا کہ گاڑی نہ ہونے کی صورت میں کاروبار رک چکا ہے منت سماجت کرنے کے بعد میں نے گاڑی لے جانے کی اجازت دے دی تاہم ایک روز گزر جانے کے بعد مجھے شک ہوا تو میں اسکے بنائے ہوئے بیکری کارخانے موسی کالونی کے مقام پر پہنچا تو وہاں تالے لگے ہوئے تھے پھر میں نے اسکی رہائشگاہ شکیل کارپوریشن فلیٹ نمبر ایف 36 کا رخ کیا تو وہاں بھی تالے لگا کر فرار ہو چکا تھا ایڈوکیٹ غلام عباس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے کے بعد مجھے اور تسلیم بخاری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے مصدقہ اطلاع کے مطابق ملزم تین جرائم پیشہ عناصر سے ہمیں جانی نقصان پہنچانے کے لیئے اسلحہ مانگ چکا ہے جن میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی بن چکا ہے ملتان ڈی ایچ اے میں مقیم محمد یوسف نامی شخص شریک جرم ہے جسکو ہم نے ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں دھوکہ فراڈ اور جان سے مارنے کی چار ایف آئی آر جبکہ تھانہ لیاقت آباد میں ایک ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں متاثرین میں صحافی سید تسلیم شاہ بخاری،ایڈوکیٹ غلام عباس ،ایڈوکیٹ امیر حیسن شاہ،ایڈوکیٹ محمد سجاد،ملک ریاض،محمد فیصل،افضال جٹ،تنویر حسین،محمد یاسین،اور محمد بلال شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں