میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوہدری پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار

چوہدری پرویز الٰہی رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پرویزالٰہی پر ایک ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے
عدالت سے رہائی کافیصلہ میرٹ کے برعکس آیا، ڈی جی اینٹی کرپشن
لاہور(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمہ سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے۔پرویز الٰہی کو گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کرپشن کیس سے ڈسچارج کیا گیا تھا، پرویزالٰہی پر ایک ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ عدالت سے رہائی کے احکامات کے بعد پرویز الٰہی کو دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا، ہم فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، ہم پرویز الٰہی کی بریت پر اپیل کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں