میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانامہ پیپرز،436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات( درخواست سماعت کیلئے مقرر)

پانامہ پیپرز،436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات( درخواست سماعت کیلئے مقرر)

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری ،جن لوگوں کا پیسہ باہر ہے وہ واپس لایا جائے اور ڈیم بنایا جائے،سراج الحق
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بینچ 9 جون کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی درخواست پر اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔سراج الحق نے 2016میں پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دی تھی۔امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں 436 پانامہ زدہ افراد کی پٹیشن موجود ہے، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس میں صرف نواز شریف کو سزا دی گئی، باقی کسی شخص پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کا پیسہ باہر ہے وہ واپس لایا جائے، ان پیسوں سے ڈیم بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں