عمران خان کا بیان ناقابل برداشت اور کھلم کھلا ملک دشمنی ہے، ایم کیو ایم
ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے عمران خان کسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان کا بیان کھلم کھلا ملک دشمنی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے عمران خان کے ملک ٹوٹنے سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران کا ملک دیوالیہ ہونے، فوج، ایٹمی اثاثوں پر بیان قابل مذمت ہے۔ عمران خان کا بیان کھلم کھلا ملک دشمنی ہے۔ لگتا ہے عمران خان کسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا عمران خان کی سیاسی بقا سے مشروط نہیں ہے۔ عمران کا ملکی سالمیت کیخلاف بیان ذہنی دبائو کا عکاس ہے۔ پاکستانیوں کیلئے عمران خان کا بیان ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملک کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا ہے۔ بہادر فوج اور ایٹمی اثاثوں کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں ہے۔