میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپراسٹورآتشزدگی، چیزاپ کی عمارت مخدوش قرار،مکینوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

سپراسٹورآتشزدگی، چیزاپ کی عمارت مخدوش قرار،مکینوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر بالآخر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔کے ایم سی فائر بریگیڈ کے چیف افسر مبین احمد چیف فائر کے مطابق جیل چورنگی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کے تہہ خانے میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر ایک درجن سے زائد فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پایا گیا تاہم کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں رات 3 بجے تک آگ بجھانے کی کوششوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی جب فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ کورنگی صنعتی علاقے میں بھی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بھی مسلسل کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا ہے اور وہاں بھی کولنگ کا عمل جاری ہے۔ادھر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)نے عمارت کو عارضی طور پر مخدوش قرار دیدیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)اسحاق کھوڑو نے رات گئے جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب چیز ڈپارٹمینٹل اسٹور کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کو عارضی طور پر مخدوش قرار دیدیا گیا ہے، آگ کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے عمارت کے پلر اور اسٹرکچر بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور اس وقت عمارت رہنے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد عمارت کا ازسر نو معائنہ کیا جائیگا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا کہ عمارت کی اصل صورتحال کیا ہے، ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ عمارت کے مختلف حصوں کو توڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کی وجہ سے عمارت کے اہم حصے شدید متاثر ہوگئے ہیں۔ دوسی جانب عمارت میں آتشزدگی باعث مکینوں کااربوں روپے کاسامان بھی متاثرہواہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں