میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اندھیرنگری چوپٹ راج، نذیرکلہوڑو کو ڈی جی بنانے کیلئے افسران کی ترقیاں روک دی گئیں

اندھیرنگری چوپٹ راج، نذیرکلہوڑو کو ڈی جی بنانے کیلئے افسران کی ترقیاں روک دی گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) اندھیر نگری چوپٹ راج، نان کمیشنڈ اور نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کے عہدے پر براجمان، نذیر کلہوڑو کو ڈی جی کی مسند پر بٹھانے کیلئے گریڈ 19 کے افسران کی ترقیان بھی روکی گئیں، نذیر کلہوڑو نے کمیشن پاس نہیں کیا، سینیارٹی لسٹ سے بھی نذیر کلہوڑو غائب، گریڈ 20 کے عھدے پر تقرری میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیان، تفصیلات کے مطابق سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج میں ایک اور انوکھا مثال سامنے آ گیا ہے، سندھ حکومت نے نان کمیشنڈ اور نان کیڈر افسر کو گریڈ 20 کے عھدے ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ پر براجمان کردیا ہے، حیرت انگیز طور 1994،95 سمیت دیگر سالون میں بھرتی محکمہ لائیو اسٹاک افسران ابھی تک گریڈ 19 میں موجود ہیں لیکن 2010ع میں بھرتی ہونے والا نذیر کلہوڑو نہ صرف گریڈ 20 میں پہنچ گیا بلکہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کے عھدے پر بھی براجمان ہوگیا، نذیر کلہوڑو خودمختار ادارے سندھ پولٹری ویکسینیشن سینٹر کورنگی کراچی میں ڈائریکٹ بطور ڈائریکٹر بھرتی ہوا جس کے بعد اسے بغیر کسے ڈی پی سی کی ترقیاں دیکر گریڈ 20 میں پہنچا دیا گیا، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کا عہدہ کمیشن پاس اور کیڈر عہدہ جس پر ترقیاں حاصل کرکے سینیارٹی لسٹ میں موجود سب سے سینیئر افسر کو تعینات کیا جاتا ہے لیکن نذیر کلہوڑو کو ڈی جی کی مسند پر بٹھانے کیلئے گریڈ 19 کے کئے افسران ترقیاں بھی روکی گئیں، نذیر کلہوڑو نان کمیشنڈ ہیں اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی لیکچرار کی نوکری چھوڑنے کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک کے ماتحت خودمختار ادارے میں بھرتی ہوئے جو ادارہ ایک بورڈ کے ماتحت چلایا جاتا ہے، حیرت انگیز طور پر نذیر کلہوڑو کا نام محکمہ لائیو اسٹاک کی سینیارٹی لسٹ میں شامل ہی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ گریڈ 20 کے عھدے پر موجود ہے، نذیر کلہوڑو کی بھرتی اور ترقی ابھی تک مشکوک ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو سندھ حکومت کی اہم شخصیت کے منظور نظر ہیں اور محکمہ لائیو اسٹاک کے تمام افسران نذیر کلہوڑو کے آگے بے بس ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک میں بڑے پئمانے پر مداخلت کے بعد موجودہ سیکریٹری لائیو اسٹاک تمیز الدین اور نذیر کلہوڑو میں تنازع نے بھی جنم لیا ہے، سندھ حکومت نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ایک ایسے شخص کے حوالے کردیا ہے جس کی ملازمت، بھرتی، ترقی و تقرری سوالیہ نشان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں