میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم تیاری کرے آئندہ ہفتے تحریک کی کال دوں گا،عمران خان

قوم تیاری کرے آئندہ ہفتے تحریک کی کال دوں گا،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی کہ ملک نیچے چلا جائے اور اذپ کہیںہم نیوٹرل ہیں،لوگ جانتے ہیں پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں،پرسوں تک خیبرپختونخوا میں ہوں، سب کو آزادی کی تحریک کے لیے تیارکر رہا ہوں ، تحریک تب تک چلے گی جب تک یہ حکومت شفاف الیکشن نہیں کراتی، خیبر پختونخوا میں اپنی پوری پلاننگ کر رہا ہوں،قوم تیار ی کرے ہفتے کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ جمعرات کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک 75سال قبل ایک نعرے پر بنا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دین کا راز یہ کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، صرف پتھر کے بت کی پوجا شرک نہیں پیسے کے بت کی پوجا بھی شرک ہے۔عمران خان نے کہا کہ جھوٹ بولنے والیکی پوجا شرک ہے، اور خوف کے بت کی پوجا سب سے بڑا شرک ہے کیونکہ خوف ایک قوم کو غلام بنا دیتا ہے، کبھی کوئی بڑا انسان نہیں بتا جو سب سے پہلے خوف کے بت کو نہیں توڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو قوم خوف کے کے بت کو نہیں توڑتی وہ غلام بن جاتی ہے ،میں آج آپ کے پاس پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حقیقی آزادی یہ ہے جب قوم اپنے ملک کے لوگوں کے لیے فیصلے کرتی ہے کسی اور ملک کے لیے فیصلے نہیں کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ حقیقی آزادی اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے، 30 لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ بھارت نے چند روز قبل 25 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک آزاد ملک کیسے فیصلے کرتا ہے اور ایک غلام ملک مجبور ہوجاتا ہے اسے فیصلے کے لیے جس سے اس کے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔بھارت نے روس سے 30 فیصد کم پر تیل خریدا ہے ہماری حکومت بھی روس سے پیٹرول خریدنا چاہتی سازش کے تحت ہماری حکومت چلی گئی، اب یہ امریکا کے غلاموں کی حکومت نے امریکا سے ڈر کر روس سے 30 فیصد کم پر تیل نہیں خریدا کیونکہ امریکا سے اجازت نہیں ملی۔انہوںنے کہاکہ اس کے نتیجے میں قوم کے اوپر مہنگائی کا بوجھ پڑنا شروع ہوگیا ہے، جب ڈیزل اور تیل مہنگا ہوتا ہے توسب مہنگا ہوتا ہے، بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اس لیے وہ روس سے سستا تیل خرید سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کے خلاف اوپر بیٹھ گئے ہیں، یہ امریکا کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرتے اور امریکا پاکستان کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنے لوگوں سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیا ہے اس میں ایک پاکستان کا نوکر بھی ہے جو سرکاری ادارے میں کام کرتا ہے، یہ ہندوستان سے اچھے تعلقات کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری ملک کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینیوں سے انصاف نہیں ہوتا، یہ ہماری حکومت کا بھی نظریہ تھا، لیکن امریکا کی غلام حکومت بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بات نہیں کریں گے، انہوں نے کہا تھا کہ گندم خریدنے کے لیے اپنے کپڑے بیچ دوں گا، جب سے یہ آئے ہیں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شانگلہ آپ نے اس حقیقی آزادی کی تحریک میں میرے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے اور صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں، ہم حق اور سچ پر کھڑے ہوتے ہیں، ہم خوف کے بت کو توڑ کر صرف اپنے نظریے پر چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ آزادی کی تحریک اس وقت تک چلے گی جب تک یہ حکومت صاف اور شفاف الیکشن نہیں کرائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں