میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کے افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں، آرمی چیف

پاک فوج کے افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ، کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا، آرمی چیف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے فارمیشن کی تیاریوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔آرمی چیف نے چند روز قبل بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور جاری اقتصادی سرگرمیوں کو بھی سراہا ہے۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا ہے، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کورس کے شرکا کو تلقین کی کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ جوان موجودہ جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آرمی چیف نے کالج کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی بھی تعریف کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں