طیارہ حادثہ کپتان کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ تیار
شیئر کریں
سول ایوی ایشن نے پی آئی اے طیارہ حادثے کے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مبنی تفصیلی خط پی آئی اے کے شعبہ سیفٹی کے جی ایم کو لکھ کر آگاہ کر دیا گیا ہے۔خط کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرولر کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا جب کہ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پرتھاتوطیارے کی بلندی زیادہ تھی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے، طیارہ سات ناٹیکل میل پرتھا تو طیارے کی اونچائی 5 ہزار200 فٹ تھی اور طیارے کی اپروچ پروفائل سے زیادہ تھی۔خط کے مطابق کنٹرولر نے 2 بار کپتان کو ہدایت کی کہ طیارے کو بائیں جانب180ڈگری پر لے جائیں مگر کپتان نے ائیر کنٹرول کی ہدایت کو نظرانداز کیا، کپتان کوہدایت دی گئی اپروچ کیلئے مطلوبہ بلندی تک لے آئیں۔خط میں بتایا گیا کہ طیارے کی اونچائی 3ہزار500فٹ تھی توطیارہ 4ناٹیکل 1300فٹ پرآگیا اور طیارے کے اترنے کی رفتار 250ناٹ سے زیادہ تھی جب کہ طیارے کی لینڈنگ کیلئے درکار مطلوبہ رفتارسے زیادہ تھی۔