شام، امریکی حملہ، داعش نیوز ایجنسی کا بانی بیٹی سمیت ہلاک
شیئر کریں
فضائی حملے میں باراک کادق کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئی
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے مشرقی حصے میں ہونے والی امریکی فضائی کارروائی میں داعش کی نیوز ایجنسی اعماق کے بانی اور ان کی بیٹی مبینہ طور پر ہلاک، جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے اب تک اعماق نیوز ایجنسی کے بانی باراک کادق کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم شامی رضاکاروں کا کہنا تھا کہ باراک کادق داعش کی قیادت کے بہت قریب تھے، انہوں نے ان کا اعتماد حاصل کیا اور وہ مبینہ طور پر ابو بکر البغدادی سے ملاقات بھی کرچکے تھے، ان کے بھائی حذیفہ اور سابق دوستوں نے کادق کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ داعش کے خلاف امریکی اتحادیوں کے مبینہ فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں، اس فضائی کارروائی میں ان کے مکان کو شام کے علاقے المیادین میں نشانہ بنایا گیا تھا،ان کے بھائی نے کادق کی ہلاکت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا، کادق کے سابق دوست نے کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی اور اہلیہ گزشتہ جمعہ کو ہونے والے فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے، لیکن بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کو ہلاک ہوگئے۔