میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات برآمدگی کیس، ساحر حسن کی ضمانت منظور،10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

منشیات برآمدگی کیس، ساحر حسن کی ضمانت منظور،10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۳ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

ساحر حسن کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا گیا
ملزم نے منشیات کی فروخت شدہ رقم والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگوانے کا اعتراف کیا تھا

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم ساحر کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔چالان کے متن میں تحریر کیا گیا تھا کہ ملزم نے منشیات کی فروخت شدہ رقم والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگوانے کا اعتراف کرلیا۔عبوری چالان کے مطابق ملزم کے والد کے منیجر کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا، منیجر کو بینک اسٹیٹمنٹ اور بیگناہی کے شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ منیجر نے تاحال اپنی بیگناہی کے شواہد اور بینک اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کروائے ۔واضح رہے کہ ساحر حسن اداکار ساجد حسن کے بیٹے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں