بانی متحدہ نے میاں نواز شریف کو کھلا خط لکھ دیا
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی)بانی متحدہ نے میاں نواز شریف کو کھلا خط لکھ دیا پارٹی کے کارکنان کیخلاف گزشتہ کئی سالوں میں کیے جانے والے آپریشن کا شکوہ کر ڈالا پاکستان نہ جانے پر بھی سابق وزیراعظم پر کئی سوالیہ نشان داغ دیے .تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی متحدہ کی جانب سے نواز شریف کو ایک خط لکھ گیا ہے جس میں 7 جولائی کو لندن ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے والی تمام جماعتوں کو نواز سابق وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم سے رابطے نہ رکھنے کی ہدایت دینے کا شکوہ کیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کے دور اقتدار میں تمام یقین دہانیوں کے باوجود بھی ایم کیو ایم پر مظالم ڈھانے کے مختلف واقعات بھی بیان کیے گئے ہیں۔خط بھی بانی متحدہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو وزیراعظم بنوانے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ مسلسل وعدہ خلافی کرنے پر نواز شریف کی بیرون ملک موجودگی اور پاکستان واپسی میں حائل مشکلات کو تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے لیے بڑا سبق قرار دیا ہے۔