ماہ رمضان میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عید پر بھی نہ تھم سکا
شیئر کریں
ماہ رمضان میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عید پر بھی نہ تھم سکا، سبزیوں، مصالحے اورگوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ۔لاہور میں میٹھی عید سے ایک دن پہلے ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، دیسی لیموں نیتو تمام ریکارڈ توڑ دییجو ایک ہزار روپے فی کلو میں بک رہا ہے، 80 روپے کلو میں بکنے والا پیاز 100 روپے کا اور 60 روپے میں کلو آنے والا ٹماٹر بھی 100 روپے کلو ہوگیا ہے، ادرک 280 ،لہسن 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو نے لگا ،گوشت کی قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت 340 سے 380 روپے، بڑا گوشت 900 اور بکرے کا گوشت 1700 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔کراچی میں بھی پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لیموں کی 800 سے 1000 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ،دکانداروں سے بڑھتی قیمتوں کی شکایت کریں تو ان کا وہی رٹا رٹایا جملہ کہ پیچھے سے ہی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں، وہ تو معمولی منافع کے ساتھ بیچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو خاص دنوں کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کا نظام وضع کرناچاہیے تاکہ کوئی ناجائز منافع نہ کما سکے۔