میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کوروناضوابط پر عمل نہیں کر رہے ، وزیراعلیٰ سندھ

عوام کوروناضوابط پر عمل نہیں کر رہے ، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈھائی گھنٹے دورے کے دوران شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ، نالوں کی صفائی اور شہر میں کوروناایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ مرتضی وہاب ،محمد وسیم ،حسن نقوی اور پی ڈی کراچی پیکیج خالد مسرور بھی تھے۔کیماڑی روڈ: وزیراعلی سندھ نے کیماڑی کے دورے پر گلبائی سے وائی جنکشن جانے والی سڑک کا دورہ کیا۔ گلبائی سے وائی جنکشن تک ساڑھے 5 کلومیٹر سڑک ہے اور اس سڑک کی تعمیر 1 ارب روپے کی لاگت سے کی جارہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سڑک کو نہ صرف تعمیر کیا جارہا ہے بلکہ اس کو مزید چوڑا بھی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی آمد پر جمع ہوئے لوگوں کو بتایا کہ سڑک کے ہر اطراف کی چوڑائی 10.5میٹر رکھی گئی ہے اور علاقے میں پہلی بار پانی اور نکاسی آب کی لائن بھی بچھائی گئی ہے اور یہ بھی بتایا کہ اہم شاہراہ کو کراسنگ کیلئے چھ مختلف نالے ہیں جن کی تعمیر نو بھی کی جارہی ہے۔انہوںنے سائٹ ، کیماڑی نالے کے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ نالوں سے اٹھائی گئی گندگی کو ٹھکانے لگائیں تاکہ دوبارہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے منصوبے کے پی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ماہ کے آخر تک جاری کام کو مکمل کریں۔ سڑک کا 65 فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ کیماڑی کے بعد وزیراعلی سندھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سائٹ ایریا کا دورہ کیا جہاں انکی تعمیر نو کیلئے 17 سڑکوں کا سروے آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے اگلے ماہ تعمیر ہونے والی ہر سڑک کا دورہ کیا۔وزیراعلی سندھ سائٹ سے بنارس کا دورہ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے اورنج لائن منصوبے کی تعمیر کا دورہ کیا اور دیکھا کہ لوگ کورونا وائرس ایس او پیز کو نہیں اپنا رہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز کو اپنے اصلی روح کے مطابق نافذ کریں۔وزیراعلی سندھ نے گلشن معمار کا دورہ کیا جہاں مختلف سڑکوں پر کام جاری تھا۔ انہوں نے کام کے معیار اور رفتار کی جانچ کی اور پی ڈی کو ضروری ہدایات جاری کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں