لاک ڈائون کے باعث بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی
ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
لاڑکانہ کے قریب تھانہ رشید وگن کی حدود گاؤں گھنور کھکھرانی میں لاک ڈائون کے باعث بے روزگاری سے تنگ آکر 25 سالہ نوجوان فدا کھکھرانی نے گھر میں خود پر پسٹل کا فائر کر کے اپنی جان لے لی، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر نعش چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی گئی، ورثہ کے مطابق فدا کھکھرانی کراچی میں فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا اور کئی روز سے بے روزگار تھا جس نے آج بے روزگاری سے تنگ آکر پر خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی ہے ، پولیس کے مطابق فدا کھکھرانی نے پہلے بھی کراچی میں اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی، بے روزگاری اور مالی مسائل سے تنگ فدا کھکھرانی دماغی طور پر مفلوج ہو چکا تھا، دوسری جانب نوجوان کی نعش ورثہ گاؤں لے گئے جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔