میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناکاکیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم

کوروناکاکیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری طور بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق رِٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہائی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انتہائی محدود تعداد میں عملے کو مکمل حفاظتی اقدامات کے بعد پیر اور منگل کو عدالت آنے کوکہا گیا ہے ۔ ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اور کنٹرول روم ڈیوٹی اسٹاف کو پیر اور منگل کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام دیگر برانچز کے اسٹاف کو عدالت آنے سے روک دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ڈیوٹی ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں