میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خالد لطیف نے ٹربیونل اور یونٹ کے اختیارات کو پھر چیلنج کر دیا

خالد لطیف نے ٹربیونل اور یونٹ کے اختیارات کو پھر چیلنج کر دیا

منتظم
بدھ, ۳ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ سنگل بینچ کی جانب سے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر انٹرا کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ خالد لطیف نے اپیل میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبونل کی کارروائی روکنے کے لیے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ سنگل بینچ نے خالد لطیف کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کر دی تھی جس میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سپاٹ فکسنگ تحقیقات کے اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا۔ خالد لطیف نے اپنے وکیل کی وساطت سے انٹرا کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کے دائرہ احتیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔ اپیل میں اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت یونٹ اور ٹربیونل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں