میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی، سیاسی بحران، پیٹرول کمی پر سہیل آفریدی برہم

دہشت گردی، سیاسی بحران، پیٹرول کمی پر سہیل آفریدی برہم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار
عمران خان ، بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر پابندی سوالیہ نشان قرار،پریس کانفرنس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گردی، سیاسی صورتحال اور پیٹرول بحران سمیت متعدد قومی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ 21 سال سے جاری ناکام پالیسیوں کے باعث دہشت گردی ختم نہیں ہو رہی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متبادل پالیسی پیش کی، لیکن افسوس کہ اس پر عمل درآمد نہیں ہوا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں عمران خان کے وژن کے مطابق پالیسی پر عمل کرنے کی تجویز دی گئی۔سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بنایا گیا بیانیہ دم توڑ چکا ہے اور پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی طاقت ہے، ہم جمہوری قوت ہیں اور تمام جمہوری راستے اختیار کیے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں جمہوریت نہ ہونے کے برابر ہے اور ادارے مفلوج ہو چکے ہیں۔سہیل آفریدی نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے کوئی احتجاج نہیں کیا، پھر بھی عمران خان سے ملاقاتیں بند ہیں، بشریٰ بی بی کی فیملی پر ملاقاتوں کی پابندی کو انہوں نے سوالیہ نشان قرار دیا۔ پاکستان کے مفاد میں تمام اجلاسوں میں شرکت کی، مگر اس کے باوجود جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں