میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اسمبلی، سینیٹ کی پانچ نشستوں پرنون لیگ نے میدان مار لیا

پنجاب اسمبلی، سینیٹ کی پانچ نشستوں پرنون لیگ نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کر لی،ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے محمد اورنگزیب ، مصدق ملک ،خواتین کی دونشستوں پر انوشہ رحمن اور بشری انجم جبکہ اقلیت کی نشست پر خلیل طاہر سندھو نے کامیابی حاصل کی ۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے ریٹرننگ افسر جبکہ الیکشن کمیشن کے افسران نے پولنگ عملے کے طور پر فرائض سر انجام دئیے ۔ پولنگ کا عمل صبح 9بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے 4بجے تک جاری رہا ۔نتائج کے مطابق خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی انوشہ رحمان نے125اور بشری انجم 123ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید کو102ووٹ ملے ،خواتین کو ڈالے گئے 356ووٹوں میں سے6مسترد ہوئے ۔ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے محمد اورنگزیب128اور مصدق ملک 121 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو106ووٹ ملے۔اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر سندھو 253 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق نے 99ووٹ حاصل کئے ۔ اقلیتی نشست پر مجموعی طور پر 352ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 4مسترد قرار دئیے گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان ہونے پر شیر ، شیر کے نعرے لگائے ۔پنجاب میں جنرل نشستوں پر پرویز رشید ، طلال چوہدری ، محسن نقوی ، ناصر بٹ اوراحد چیمہ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔سینیٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے احاطے اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں