قومی اسمبلی کا اجلاس 40منٹ تاخیر سے شروع ہوا
جرات ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر قومی اسمبلی کا اتوار کے روز دن ساڑھے 11بجے بلایا جانے والا اجلاس 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور حدیث رسولۖ بھی سنائی گئی جبکہ نعت شریف بھی پڑھی گئی۔ جبکہ اجلاس کے آغاز پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے 176 اراکین موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق)سے تعلق رکھنے والے دو اراکین قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین بھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے۔