میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی نے شہری سندھ کی جانیوالی زیادتیاں مان لیں،فروغ نسیم

پیپلزپارٹی نے شہری سندھ کی جانیوالی زیادتیاں مان لیں،فروغ نسیم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کا مجھے علم نہیں اراکین کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل ہونا چاہئیے،صدر ملک میں ایمر جنسی لگا سکتے ہیں اس پرتبصرہ نہیں کروں گا۔وہ کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے،تحریک عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور اس میں آپشن یہی ہے کہ اپوزیشن یا حکومت کتنے نمبر لے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوا ہے اس پر دونوں قیادت کے دستخط ہیں یہ پیپلز پارٹی نے مان لیا ہے کہ شہری سندھ کے ساتھ کیا کیا زیادتیوں ہوئی ہیں ڈاکٹرخالد مقبول اور ایم کیو ایم کی کامیابی ہے کہ زیادتیوں کے حوالے سے آواز اٹھائی اور پیپلز پارٹی نے اسکوتسلیم کیا ہے ،امید ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے کو پورا کرے گی،ہم نے شہباز شریف اور فضل الرحمان سے کہا ہے کہ وہ ضامن ہیں اور وہ پیپلز پارٹی سے معاہدے کو پورا کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ ایم کیو ایم کی ایک اسٹرٹیجک پوزیشن ہے۔بلدیاتی قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے ، تحریک عدم اعتماد کے لیے اراکین اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے ،کوئی غل غپاڑہ نہیں ہونا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا ،ہاں ایم کیو ایم کی وزارت قانون لینا خواہش نہیں تھی ،میری خواہش نہیں ہے کہ میں دوبارہ وزارت لوں ،وعدہ تھا اپنے اجداد سے اسکو پورا کیا،اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کیا،آئندہ بھی موقع ملاتو پاکستان کے لیے تو دن رات ایک کردیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں