میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی حکم کے برخلاف نجی اسپتال روسی ویکسین کی من مانی قیمت وصول کرنے لگا

عدالتی حکم کے برخلاف نجی اسپتال روسی ویکسین کی من مانی قیمت وصول کرنے لگا

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

نجی اسپتال روسی ویکسین لگانے کے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، اسپتال انتظامیہ ایڈمنسٹریٹو چارجز کے نام پر ڈھائی ہزار روپے علیحدہ وصول کررہی ہے۔پاکستان کے معاشی حب کراچی کے نجی اسپتالوں نے کورونا ویکسین لگانے کے نام پر شہریوں کو لوٹنے لگے، نجی اسپتال کی جانب سے روسی ویکسین لگانے کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں ویکسی نیشن آج سے شروع ہوگی، جس کے لیے اسپتال انتظامیہ نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔اسپتال انتظامیہ روسی کوویڈ ویکسین کی سنگل ڈوز 6 ہزار 134 روپے میں لگائی جارہی ہے اور اس پر ڈھائی ہزار روپے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز علیحدہ وصول کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کی ڈبل ڈوز کے چارجز 12 ہزار 268 روپے لیے جارہے ہیں جبکہ ویکسی نیشن کروانے والوں کو ڈبل ڈوز کے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز بھی ڈبل یعنی 5 ہزار روپے دینے ہوں گے۔پالیسی کے مطابق ویکسی نیٹر کیلئے 15 فیصد چارجز ویکسین کی قیمت میں ہی شامل ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ کوویڈ ویکسین کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث تاحال حکومت نے ویکسین کی قیمت مقرر نہیں کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں