میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت گرگئی

اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت گرگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت کا حصہ گر گیا جس کے باعث 4 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 8 نمبر قطر ہسپتال سے منسلک نالے کے قریب انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت کا بڑا حصہ گر گیا۔ ملبے تلے 4 مزدور بھی دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ امدادی کارروائیوں کے بعد مزدوروں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کے ایم سی حکام کے مطابق عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے مسمار کیا جا رہا تھا کہ وہ گر گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں