میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹروں کے فروخت کی منظوری دیدی

امریکا نے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹروں کے فروخت کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکا نے بھارت کو 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹروں کی فروخت کی منظوری دے دی ۔ بھارت نے گزشتہ سال ان ہیلی کاپٹروں کی خرید کیلئے درخواست دی تھی۔ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کی مالیت 2 اعشاریہ 6 بلین ڈالر بنتی ہے ۔ ہیلی کاپٹرز امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تیارکردہ ہوں گے ،ہیلی کاپٹر آبدوزوں کو نشانا بنانے ، بحری جہازوں کو ناک آئوٹ کرنے ، سرچ اور ریسکیو آپریشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ بھارت انہیں برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی جگہ استعمال کرے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت امریکا کا اہم دفاعی شراکت دار ہے ، مذکورہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی، اس سے امریکا بھارت اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی، ہیلی کاپٹروں کی فروخت سے دفاعی شراکت دار کی سیکورٹی میں بہتری آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں