میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا، شیر افضل مروت

چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اس وقت تک احتجاج جاری رکھے گی جب تک سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ عدلیہ کی نگرانی میں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے ۔شیر افضل مروت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حقیقت قیدی نمبر 804 کا مینڈیٹ چوری کرنا ہے ۔انتخابی دھاندلی کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی، بشری بی بی، یاسمین راشد، صنم جاوید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گزشتہ دو سالوں سے ہم پر مسلط فاشسٹ حکومت نے بلاجواز جیلوں میں ڈالا ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بے قصور ہیں لیکن سات ماہ سے قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کا واحد گناہ ایبسولوٹی ناٹ کا نعرہ لگانا اور حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا تھا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم عدالتوں، پارلیمنٹ اور سڑکوں پر اس وقت تک اپنی جدوجہد اور احتجاج جاری رکھیں گے
جب تک عمران خان کو رہا نہیں کر دیا جاتا اور ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں