میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت ، 266 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ صحت ، 266 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ مسرور کھوڑو)الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر محکمہ صحت کے266ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں، کراچی کے حلقہ برائے صوبائی اسمبلی پی ایس110کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے ایس ایس پی جنوبی سٹی کو ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف محکموں کے ملازمین و افسران کی الیکشن ڈیوٹیاں مقرر کررکھی ہیں جبکہ محکمہ صحت کے266 ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ، ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس جنوبی سٹی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مذکورہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں ، ان کو فوری گرفتار کر کے پیش کیا جائے ، الیکشن ڈیوٹی سے غیرحاضر ملازمین میں علی اصغر عمرانی ، رمضان علی سومرو ، محمد مزمل خان ، سید محمد قاسم میاں شیرازی ، محمد انس ، شاہ جہاں ، عبداللہ ، عبدالرحمان ، عزیر ، عصمت اللہ ، شہزاد ، نصیر احمد ، علی حسن ، نواب ، امر ، لکی ، مجتبی ، فیضان ، محمد بلال ، صبا گل ، نورین ، افشین ، مہوش ، انعم ، طیبہ ، محمد حارث ، محمد واصل ، آصف ، اسامہ ، مصطفی ، جواد ، علی گلاب ، محمد بلال ، حبیب ، محمد وقاص ، عادل ، مبشر ، ابوبکر ، عبدالرحمان ، شفیق ، عدنان ، سمیر ، ابراراحمد ، عمر حیات ، عبدالولید ، محمد ناصر ، محمد حنین ، نبیل خان ، فیروز خان ، حماد خان ، ذیشان سمیت دیگر شامل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں